پی پی کے حامی مشتعل ہوگئے ڈنڈا بردار نوجوان سڑکوں پر نکل آئے

ڈی سی چوک پر فائرنگ ،پتھرائوشہر میں بھگڈر مچ گئی معصوم بچے سمیت تین افراد زخمی راہگیروں اوردوکانداروں پر تشدد زبردستی دوکانیں بند کرادیں

جمعرات 26 جولائی 2018 23:22

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کی کامیابی کے اعلان کے بعد پی پی کے حامی مشتعل ہوگئے ڈنڈا بردار نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔

(جاری ہے)

ڈی سی چوک پر فائرنگ ،پتھرائوشہر میں بھگڈر مچ گئی معصوم بچے سمیت تین افراد زخمی راہگیروں اوردوکانداروں پر تشدد زبردستی دوکانیں بند کرادیں دھمکیاں توڑ پھوڑپولیس اور فوج ڈی سی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی پی پی کے حامی مشتعل ہوگئے جس کے بعد ڈنڈابردار نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں نجی ہوٹل پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کرکے نقصان کیا فائرنگ اورپتھرائواور بھگڈر کے نتیجے میں راہ چلتے ہوئے عورت کے گود میں چھ ماہ کے بچے محسن کو گولی لگی جسے اسپتال منتقل کیاگیا حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے معصوم بچے کو لاڑکانہ منتقل کیاگیا پتھرائو اورڈنڈے لگنے سے دیدار علی بروہی ،خانزادو زخمی ہوئے ڈنڈابردار شہراوربازاروں میں زبردستی دوکانیں بند کراتے رہے راہ چلتے شہریوں کو دوکانداروں کوبھی تشدد کانشانہ بنایا ٹھیلہ فروشوں کے ٹھیلے الٹ دیے دوکانوں کی توڑ پھوڑ کی اور ان کا رکھا سامان روڈ پر الٹ دیااور نقصان کیا اس موقع پر پولیس غائب رہی شہرمیں افراتفری کے باعث خوف وہراس پھیل گیا اطلاع پر پولیس اورآرمی کے جوانوں نے پہنچ کر ڈی سی چوک کاکنٹرول سنبھال لیا جبکہ ڈی سی عمران علی نے شہر میں پیدل گشت کرکے شہریوں کو دوکانیں کھولنے کی اپیل کی اورانہیں یقین دلایاکہ بے خوف رہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں