جیکب آباد پولیس نے 10 مقدمات میں مطلوب بدنام اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتارکرلیا

ہفتہ 28 جولائی 2018 19:26

جیکب آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) جیکب آباد پولیس نے 10 مقدمات میں مطلوب بدنام اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتارکرلیاتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آبادکے پی آر اوکے جار ی کردہ پریس بیان کے مطابق گزشتہ شب سٹی تھانہ کے اے ایس آئی سکندر علی بھٹو نے گشت کے دوران تھانہ سٹی کی حدود اولڈ شیر ہوٹل سے 10 انتہائی سنگین مقدمات میں مطلوب بدنام اشتہاری اور مفرور ملزم علی خان ولد ماہی خان گلوانی جکھرانی کو گرفتارکرنے کا دعوی ٰ کیاہے پولیس کے مطابق گرفتارملزم نے اپنے 10 ساتھیوں سمیت 6 مارچ سال2011 کو تھانہ سٹی کی حدود پنچائتی ہال گلی نزد بھاون ہوٹل چوک سے ایک ہندو تاجر امرت رائے کے 4 سالہ بیٹے پرتھوی کمار کو اسلحہ کے زور پر اغوا کیا تھا اور مغوی کی رہائی کے لئے ملزمان نے مغوی کے باپ امرت رائے سے 20 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھااس کے علاوہ مذکورہ گرفتار اشتہاری و مفرور ملزم جیکب آباد کے مختلف تھانوں پر 10 انتہائی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جن میں قتل، اقدام قتل، چوری، جلائو گھیرائو ، اغوا برائے تاوان، دہشت گردی جیسے سنگین جرائم شامل ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں