عوام نے جس اعتمادکااظہارکیاہے اس پر ان کامشکورہوں ،اسلم ابڑو

پیر 30 جولائی 2018 19:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) جیکب آباد کے نومنتخب ایم پی اے اسلم ابڑونے کہاہے کہ عوام کے ووٹ سے جیتاہوں ،عوام نے جس اعتمادکااظہارکیاہے اس پر ان کامشکورہوں ،ان کے اعتماد پر پورااترنے کی بھرپورکوشش کروں گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف علاقوں سے مبارکباد دینے کے لیے آنے والے وفوداور تعلقہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آبادکے صدر عبدالرحمن آفریدی،وکی وادھوانی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ضلعی صدرعطا ء شان سرکی ،یاسرابڑو،سراج سومروبھی موجودتھے ،انہوںنے کہاکہ شہریوںکو بنیادی سہولیات کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہیں،جیکب آبادکی عوام نے الیکشن میں یہ ثابت کیاکہ وہ اب تبدیلی چاہتے ہیں اورعمران خان کے ساتھ ہیں یہ فتح جیکب آبادکی مظلوم عوام کی ہے ،ہندوبرادری ہمارے بھائی ہیں کسی سے کوئی زیادتی برداشت نہیں کریں گے ،عوام کے ساتھ ہیں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں