جیکب آباد، ایرانی تیل کی سمگلنگ جاری ،کسٹم حکام نے آنکھیں بند کرلیں

منگل 31 جولائی 2018 22:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) جیکب آبادمیں مسافر کوچوں کے ذریعے ایرانی تیل ،ڈیزل اورغیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کسٹم حکام نے آنکھیں بند کرلیں روزانہ کروڑوں روپے کی اسمگلنگ ہونے لگی تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے جیکب آبادکے راستے مسافرکوچوں ،ٹرکوں ،سوزوکی اور وین کے ذریعے ایرانی تیل اورڈیزل سمیت غیر ملکی سامان اسمگل کیاجارہاہے مسافرکوچوں پربڑی تعداد میں گیلن رکھ کر یہ اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر کسٹم پولیس نے آنکھیں بند کرلی ہیںاسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے پولیس اور کسٹم حکام کی چوکیاں صرف دکھاوے کی ہوگئی ہیںکروڑوں روپے کی ہونے والی غیر ملکی سامان ایرانی تیل اورڈیزل کی اسمگلنگ پولیساور کسٹم حکام کی مبینہ ملی بھگت سے زور شورسے جاری ہے جس سے ہرماہ ملک کی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہورہاہے اورنان کسٹم پیڈ سامان اورتیل بھی جیکب آبادکے شہرمیں سرعام فروخت کیاجارہاہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر کسٹم پولیس کے عزیزکٹپر نے بتایاکہ ایک ہزارکلوگرام سپاری ،ایک لاکھ لیٹر سے زائد ڈیزل ،15لاکھ کے موبائل فون اورکار پکڑی ہے ایک ماہ میں 2کروڑکا روینیودیاہے ہماری کوشش ہے کہ اسمگلنگ کوروکیں ،انہوںنے بتایاکہ بلوچستان سے جیکب آبادکے داخلے کے 20راستے ہیں جن کو کورکرنا ہمارے لیے مشکل ہے اس حوالے سے ہماری اے ایس او ٹیم کاروائیاں کرتی ہیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں