پی ٹی آئی کی جانب سے پٹھان ہائوس میں مادر ملت فاطمہ جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا

بدھ 1 اگست 2018 21:22

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) پی ٹی آئی کی جانب سے پٹھان ہائوس میں مادر ملت فاطمہ جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع جیکب آباد کے راز خان پٹھان نے پٹھان ہاوُس میں تعلقہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر عبدالرحمن آفریدی کے ہمراہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پرپی ٹی آئی راز خان نے کہاکہ محترمہ فاطمہ جناح نے اصولوں پر سودے بازی نہیں مادر ملت نے قیام پاکستان کے لیے اپنے بھائی قائد اعظم محمد جناح کے ساتھ شانہ بشانہ کام کیا اوردن رات جدوجہد کی ان کی جدوجہد کو سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ مادر ملت نے یہ ثابت کیاکہ عورت کبھی کمزورنہیں ہوتی قیام پاکستان میں عورتوں کا کردار بھی قابل تعریف ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں