جیکب آباد،تین افراد نے نشہ آور گولیاں کھلاکر بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

پولیس نے گرفتارملزم بھی چھوڑدیا، ماں کا معصوم بیٹے سمیت احتجاج

بدھ 1 اگست 2018 22:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2018ء) مددگار پولیس سینٹر کے قریب ایک معصوم بچے کی عزت تارتارکردی گئی تین وحشی صفت افراد نے نشہ آور گولیاں کھلاکر معصوم بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے گرفتارملزم بھی چھوڑدیا ماں کا معصوم بیٹے سمیت احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سول لائین تھانہ کی حدودمیں واقع پولیس مددگار سینٹر کے قریب ضلع کونسل روڈ پر جھونپڑی میں رہنے والے دس سالہ ارشاد کو نشہ آور گولیاں کھلاکر تین افراد نے بلدیہ آفس کے سامنے جھگی میں جنسی زیادتی کانشانہ بنایا اوراسے بیہوش چھوڑ کر فرارہوگئے بچے کو اسپتال لے جایاگیا اس سلسلے میں متاثرہ بچے کی والدہ ہدایت خاتون نے متاثرہ بچے سمیت احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ میرے بچے کے ساتھ ظلم ہواہے مشتاق ،شکیل ،ادڑوشیخ نے میرے بچے کے ساتھ زیادتی کی ہے جنسی زیادتی کرنے والوں میں سے ایک کو گرفتارکرایاجس کو پولیس نے چھوڑدیاہے کیس بھی داخل نہیں کیاجارہاانصاف کیاجائے اورملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کیاجائے جبکہ حدود کی پولیس سے رابطہ کیاگیاتو پولیس کاکہناتھاکہ ایسے واقع کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں