جیکب آباد: بچے سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہ کرسکی

جمعہ 3 اگست 2018 19:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) معصوم بچے سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزما ن کے خلاف پولیس نے کارروائی نہ کی تحریک انصاف کی جانب سے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کااظہار ہرممکن تعاون کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سول لائین تھانہ کی حدود میں تین روز قبل معصوم بچے ارشاد سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس نے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی متاثرہ بچے کے ورثاء کاکہناہے کہ ملزمان دھمکارہے ہیں اورخاموش رہنے کا کہاجارہاہے غریب ہیں انصاف کیاجائے دوسری جانب تحریک انصاف کے رازخان پٹھان نے زیادتی کاشکار بچے کی جھونپڑی پہنچ کر ورثاء سے ہمددری کااظہارکیا اورانہیں پھل دیے رازخان نے متاثرین کو ہرممکن تعاون کایقین دلایا علاوہ ازیں انور خان سومرو نے بھی متاثرین کے پاس پہنچ کر یکجہتی کااظہارکیا اورایس ایس پی سے مطالبہ کیاکہ معصوم بچے سے زیادتی کرنے والے درندوں کو گرفتارکرکے سخت سزادی جائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں