جیکب آباد، مبینہ دھاندلی کے خلاف ایم ایم اے اورجی ڈی اے کا احتجاجی

مظاہرہ،بیلٹ پیپر پر انگوٹھوں کی تصدیق کرانے کا مطالبہ

جمعہ 3 اگست 2018 20:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2018ء) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ایم ایم اے اورجی ڈی اے کا احتجاجی مظاہرہ شہر کیراستوں پر مارچ نعرے،بیلٹ پیپر پر انگوٹھوں کی تصدیق کرانے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ایک مشتترکہ احتجاجی مظاہرہ ایم ایم اے کے ضلعی صدرڈاکٹر اے جی انصاری،فنکشنل لیگ کے ضلعی صدر فقیر مولا بخش کھوسو،سرداربخش منگریو،جے یوآئی کے حافظ میر محمد بنگلانی،عبدالحلیم ابڑو، جے ٹی آئی کے حماداللہ انصاری،دلیپ کمارفداحسین لاشاری،محمد ابراہیم برڑو، تاج محمود امروٹی،رضوان سومرو،موسیٰ مہر کی قیادت میں نکالاگیا مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈتھے جن پر دھاندلی نامنظور کے نعرے درج تھے مظاہرین نے شاہی بازار،بانو بازار،سٹی تھانہ روڈ،قائداعظم روڈپر مارچ کیا اورڈی سی چوک پردھرنا دے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈبلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر ڈاکٹر اے جی انصاری،صدرالدین کنڈرانی اوردیگر نے تقاریر میں کہاکہ الیکشن کمیشن ملک میں صاف شفاف الیکشن کرانے میں ناکام گئی ہے یہ الیکشن میکرو مینیجڈ دھاندلی ہے عوامی مینڈیٹ چوری کرکے ایک پارٹی کوفائدہ دیاگیا آراوزاور پریزائیڈنگ افسران کے ذریعے انتخابات یرغمال بنائے گئے انہوں نے کہاکہ پولنگ ایجنٹس کو نکالنا فارم 45نہ دینا جعلی وڈیوز دوبارہ نہ گنتی نہ کرنا اوربڑے پیمانے پر ووٹوں کو خارج ہونا جیسی حقیقتیں کھلی دھاندلی کاثبوت ہیں انہوں نے کہاکہ بلاجواز لوڈشیڈنگ کی طرح آرٹی ایس کیوں فیل ہوا انتخابات میں شام سے لے کر دوسرے روزتک نتائج کیوں یرغمال کیے گئے وفاق اورپنجاب کی حکومت سازی میں منتخب ممبران کی خریداری بدترین ہارس ٹریڈنگ جمہوریت پر بدنما داخ ہے اقتدار کی رسہ کشی کے لیے جس طرح آزاد ممبران کی منڈی لگائی گئی ہے یہ انصاف کے دعووں کی کھلی بغاوت اورملک اورقوم سے مذاق ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں سودے بازی ہورہی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ بیلٹ پیپرکی انگوٹھوں کے نشان اورمہروں کی تصدیق کرائی جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں