جیکب آباد میں پی ڈی سی کے حکم پر جبری لوڈشیڈنگ، گرمی اور لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

جمعہ 3 اگست 2018 21:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2018ء) جیکب آباد میں پی ڈی سی کے حکم پر جبری لوڈشیڈنگ کی جانے لگی گرمی اور لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان مختلف بہانوں سے پی ڈی سی جیکب آباد میں بجلی بند کر ادیتی ہے فالٹ ہے شہری تفصیلات کے مطابق ایشیاء کے گرم ترین علاقے جیکب آباد میں پی ڈی سی کے حکم پر جبر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ جبری لوڈشیڈنگ سے شہری سخت پریشان ہیں جہاں پہلے 12گھنٹے بجلی بند کی جاتی تھی اب وہاں 16گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے تو کہیں 18گھنٹے بجلی بند ہو رہی ہے شدید گرمی میں پی ڈی سی کی جبری لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو بیزار کر دیا ہے علی محمد ،غلام قادر رجب علی اور دیگر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی سی کی جانب سے مختلف بہانوں سے بجلی بند کرکے گرمی میں عوام کو بے حال کر دیا ہے لوڈ را گرڈ پر فالٹ ہے تو لوڈ کو مینیج کیا جائے سارا وزن جیکب آباد پر کیوں ڈالا جا رہا ہے شکارپور ،قمبر شہداد کوٹ میں اتنی بجلی بند نہیں کی جا رہی ہے جتنی جیکب آباد میں کی جا رہی ہے فالٹ کے بہانے بجلی بند کرنے کے بعد رلیف بھی نہیں دیا جاتا جو زیادتی ہے چیف سپکوپی ڈی سی کی اس جبری لوڈشیڈنگ کا نوٹیس لیا جائے

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں