جمس کے بورڈآف گورنرس کا اجلاس ڈائیلاسسز یونٹ کے لیے عملہ بھرتی کرنے اور گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی منظوری

منگل 7 اگست 2018 17:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) جمس کے بورڈآف گورنرس کا اجلاس ڈائیلاسسز یونٹ کے لیے عملہ بھرتی کرنے اور گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی منظوری دی گئی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جمس)کے بورڈ آف گورنرس کا اجلاس کراچی میں صوبائی وزیر صحت کی صدارت میں ہوا جس میں سیکریٹری صحت ،چیئر مین ضلع کونسل سردار محمد پناہ اوڈھو،اعجازحسین جکھرانی اوردیگرنے شرکت کی اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر جمس محمد علی لغاری نے اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ صوبائی وزیرصحت کے حکم پر بی او جی کااجلاس بلایاگیا جس میں ڈائیلاسسزیونٹ کے لیے عملہ بھرتی کرنے گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی منظوری جمس میں رہائشی کوارٹرز سمیت دیگر معاملات پر فیصلے لیے گئے انہوں نے بتایاکہ نورکنی بی اوجی کے اجلاس میں کمشنر لاڑکانہ سمیت دوممبران نے شرکت نہیں کی کورم پورا تھا یاد رہے کہ ڈائریکٹر کا معاہدہ بھی ختم ہوگیاہے اورڈائریکٹرکی بھرتی کے لیے اخبار میں اشتہار بھی دیاگیاتھا اور انٹر ویوبھی کیے گئے تھے جس کاکوئی فیصلہ نہیں ہواجمس میں بھرتی کامعاملہ الیکشن کی وجہ سے تعطل کاشکارتھاڈائریکٹر کے مطابق ہائرنگ کمیٹی کے سابق ایم پی اے میر زیب خان پہنور رکن تھے الیکشن کی وجہ سے وہ کمیٹی ختم ہوگئی تھی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں