وائلڈ لائف ٹیم کا جیکب آبادمیں چھاپہ بغیر لائسنس کے تیتر اور چکور رکھنے والوں پر جرمانے عائد

منگل 7 اگست 2018 17:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) وائلڈ لائف ٹیم کا جیکب آبادمیں چھاپہ بغیر لائسنس کے تیتر اور چکور رکھنے والوں پر جرمانے عائد تین تیتر اپنی تحویل میں لے لیے تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف لاڑکانہ کی ٹیم نے قربان لاشاری کی قیادت میں جیکب آبادمیں ٹاور روڈ پر چھاپہ مارکر بغیر لائسنس تیتر اورچکور رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کی اور علی گل جکھرانی اور بابل بروہی پر 4ہزار جرمانہ عائد کیا جبکہ تین تیتر اپنی تحویل میں لے کر روانہ ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں