جیکب آباد ،آرٹسٹ قطب رند کے قتل کے خلا ف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 7 اگست 2018 22:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) آرٹسٹ قطب رند کے قتل کے خلا ف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ پی پی شہید بھٹو کا کیس سست رفتاری سے چلانے پر تشویش کااظہار ملزمان کو سخت سزا دینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے رہائشی نوجوان آرٹسٹ قطب رندکے لاہور میں بہیمانہ قتل کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ مقتول کے چچا گل بیگ رند،سماجی رہنماء آغاغضنفر ،گل بلیدی ،محمد جان ،خادم حسین ،جی ایم سومرو، قربان علی ،ندیم بہرانی اوردیگرکی قیادت میں نکالاگیا مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ تھے جن پر نعرے درج تھے ڈی سی چوک پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قطب رند کے قتل کو غلط رنگ دے کر کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قتل میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکے واقع کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں دوسری جانب پی پی شہید بھٹو کے ضلعی صدر ندیم قریشی،نظیر لاشاری،احمدعلی عمرانی ،ذوالفقاررند،عباس سومرو،خالد برڑو ودیگرنے قطب رند کے قتل کیس کی سست رفتاری پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ 21روزگزرنے کے باوجود گرفتارملزمان کا ریمانڈ تک نہیں لیاگیا لاہورپولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے مقتول کے ورثاء کے ساتھ انصاف کیاجائے 10اگست کو قطب رند کے قاتلوں کو سزااورانصاف کے لیے پی پی شہیدبھٹوکی جانب سے احتجاج کیاجائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں