جیکب آباد:قطب رند کے قتل کے خلاف سندھ بلوچستان مصور ایسوسی ایشن کااحتجاجی مظاہرہ

بدھ 8 اگست 2018 21:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) قطب رند کے قتل کے خلاف سندھ بلوچستان مصور ایسوسی ایشن کااحتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے رہائشی قطب رندکا لاہور میں بہیمانہ قتل کے خلاف سندھ بلوچستان مصور ایسوسی ایشن کی جانب سے شہید اللہ بخش پارک سے ایک زبر دست احتجاجی مظاہرہ مقتول کے چچا گل بیگ رند ،امان اللہ لغاری ،علائوالدین پہنور ،امتیازابڑو،برکت علی ،ارشاد شیخ ،ایازلاشاری ،اصغر بھٹو ودیگر کی قیادت میںنکالاگیا مظاہرین نے شہرکے مختلف راستوں پر مارچ کیااورڈی سی چوک پرھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور کالج آف آرٹس میں پڑھنے والے سندھ کے رہائشیوں سے زیادتیاں کی جارہی ہیں قطب رند کاقتل سندھ کے ٹیلنٹ کو شکست دینے کی کوشش ہے سپریم کورٹ نوٹس لے کر انصاف کریں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں