کسٹم کی کارروائی اسمگلنگ کی کوشش ناکام کھیروں کے نیچے چھپائی گئی لاکھوں روپے کی مالیت کی چھالیہ برآمد

بدھ 8 اگست 2018 21:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) کسٹم کی کارروائی اسمگلنگ کی کوشش ناکام کھیروں کے نیچے چھپائی گئی لاکھوں روپے کی مالیت کی چھالیہ برآمد ڈرائیور فرار مزداتحویل میں لے لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کسٹم پولیس نے کاروائی کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی بائی پاس پر کسٹم چیک پوسٹ کو تیزی سے عبورکرنے پر کسٹم پولیس نے مزدا کا تعاقب کیاتو مہرشاہ کے قریب ڈرائیورمزداچھوڑکر فرارہوگیامزداکی جب تلاشی لی گئی تومزدامیں کھیروں کے نیچے لاکھوں روپے مالیت کی انڈٰین چھالیہ چھپائی گئی تھی اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر کسٹم انچارج عزیزکٹپر نے کاروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ چھ ٹن کی انڈین چھالیہ برآمد کی ہے جس کی مالیت لاکھوں میں ہے واقع کاکیس داخل کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں