جیکب آباد،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

بدھ 8 اگست 2018 22:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) پی پی شہید بھٹو کاشہرمیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ سیشن کورٹ کے سامنے اورقومی شاہراہ پر دھرنا ٹائر نذرآتش سخت نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہرمیں بجلی کی غیر اعلانیہ بلاجوازلوڈشیڈنگ ٹرپنگ ،اضافی بلوں کے اجراء اورشہرمیں پانی کی شدید قلت کے خلاف پیپلزپارٹی شہیدبھٹواورذیلی ونگس کی جانب سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ضلعی دفترسے ضلعی صدر ندیم قریشی کی قیادت میں نکالاگیا جس میں منجھو اتحاد کے امداد منجھو ،سوشل ورکرعبید اللہ سمیت پی پی شہید بھٹو کے حاجی احمد علی کھوسو،نورمحمد منجھو،مظہر ابڑو،سلیم بروہی ،منظور بھٹو ،نطیر لاشاری ،اکرم تھیم اوردیگرنے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے واپڈاکی زیادتیوں کے خلاف سیشن کورٹ کے سامنے دھرنادے کر نعرے لگائے اورانصاف کامطالبہ کیا بعدازاں مظاہرین نے شہید اللہ بخش پارک کے قریب قومی شاہراہ پر دھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی مشتعل مظاہرین نے ٹائر نذرآتش کیے اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہرمیں بجلی کی غیراعلانیہ بلاجوازلوڈشیڈنگ شہریوں کو جینا عذاب کردیاہے جیکب آباد ایشیاء کا گرم ترین شہرہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اسکول میں بچوں کی تعلیم متاثرہورہی ہے تو اسپتال میں مریض اورگھروں میں بچے ،ضعیف ،عورتیں تڑپ رہے ہیں گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہری ذہنی مریض بن گئے ہیں اورکاروبار متاثرہوگیاہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایکسیئن اورگرڈ عملے کو ہٹاکر جبری لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجائے رہنمائوں نے مزید کہاکہ شہرمیں پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے شہر ی عذاب میں ہیں بلدیہ عملہ شہریوں کو فوراًپانی کی فراہمی شروع کرے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایاجائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں