جیکب آباد کا سٹی ون فیڈر اوورلوڈ ہونے سے بار بار ٹرپننگ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 8 اگست 2018 22:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) جیکب آبادکا مکمل رکوری دینے والا سٹی ون فیڈر اوور لوڈ ہوگیا پانچ ،پانچ منٹ بجلی بند ہونے لگی شہری تنگ آگئے چیف سیپکو سے نوٹس لے کر لوڈ سٹی 7فیڈرپر منتقل کرنے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کا مکمل رکوری دینے والے فیڈر سٹی ون سیپکو کی لاپرواہی کی وجہ سے اوور لوڈ ہوگیاہے اور 400ایمپئر تک پہنچ گیاہے جس کے باعث پانچ ،پانچ منٹ کے بعد بجلی بند ہونے لگی ہے ٹرپنگ کی وجہ سے شہری تنگ آگئے ہیں سٹی ون فیڈ ر مکمل کاروباری اور سیپکو کو رکوری دیتاہے اس کے باوجوداس فیڈ رکے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے سب ڈویژن ون کافیڈر سٹی 7سب ڈویژن ٹو پر چلایاجارہاہے ،بخاری فیڈر جس میں تھوڑاکام رہ گیاہے مکمل نہیں کیاگیا چیف سیپکو کے وعدے کے باوجود بخاری فیڈرکاکام ادھوراپڑاہے سٹی ون فیڈر کالوڈ سٹی 7فیڈرپر منتقل کیاجائے تاکہ سٹی ون فیڈرپر لوڈشیڈنگ اورٹرپنگ کاخاتمہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں