جیکب آباد،قصبہ کے ایک گھر سے پنجاب کی دوشیزہ بیہوشی کی حالت میں برآمد

ہفتہ 11 اگست 2018 18:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) جیکب آبادکے قصبہ کے ایک گھر سے پنجاب کی دوشیزہ بیہوشی کی حالت میں ملی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر اسپتال پہنچایا اجتماعی زیادتی کاانکشاف تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے مولاداد تھانہ کی حدود میں واقع قادرپور میں ایک گھر سے پنجاب کی 35سالہ دوشیزہ عاصمہ بیہوشی کی حالت میں ملی ایسی اطلاع پر حدودکی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر آسیہ کو سول اسپتال پہنچایا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سول اسپتال میں عورت زیر علاج ہے ڈاکٹرزکی جانب سے عورت کا میڈیکل توٹیسٹ کیاگیاہے ڈاکٹر کے مطابق زیادتی کاشبہ ہے حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ ثابت ہوگا دوسری جانب رابطہ کرنے پر ایس ایچ اومولاداد شکیل پٹھان نے بتایاکہ عاصمہ لاہور کے تھانہ بھکوان پور ہ کی حدودکی رہائشی ہے اورتین بچوں کی ماں ہے بھائیوں نے لاپتہ ہونے اور ذہنی توازن درست نہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی ایس ایچ اونے مزید بتایاکہ عورت کے مطابق اسے دوافراد نے کار زبردستی اٹھایا ہے عورت کو پنجاب سے اٹھاکر سندھ میں فروخت کیاگیاہے اوراسے نشے کے ہیوی ڈوزدیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں