جیکب آباد، چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،2دوکانوں کے تالے توڑکرچور لاکھوں روپے کا سامان اورنقدی لے اڑے

ہفتہ 11 اگست 2018 18:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) جیکب آبادمیں چوری کی وارداتوں میں اضافہ دودوکانوں کے تالے توڑکرچور لاکھوں روپے کا سامان اورنقدی لے اڑے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں عیدالاضحی قریب آتے ہی امن امان کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے اورچوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہے جیکب آبادکے سول لائین تھانہ کی حدودمیں واقع جعفرآباد محلہ میںسردار گولواور حیات جمالی کی پرچون کی دوکان کے تالے توڑ کرنامعلوم چور الاکھوں روپے کاساما ن اورنقدی لے اڑے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں