جیکب آباد ،سول اسپتال جیکب آباددوماہ سے سول سرجن سے محروم

جمعرات 16 اگست 2018 23:06

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) سول اسپتال جیکب آباددوماہ سے سول سرجن سے محروم اسپتال کے معاملات بگڑ گئے اکثر ڈاکٹر غیر حاضر رہنے لگے ایک ماہ سے ٹرانسفار مر خراب ویکسین خراب ہونے لگیں تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکاسول اسپتال دوماہ سے سول سرجن سے محروم ہے ڈاکٹر حفیظ ابڑوکے چارماہ چھٹی پر جانے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے کسی کو بھی سول سرجن مقررنہیں کیاگیاعارضی چارج ڈاکٹر سکندرسومروکے حوالے کی گئی ہے جنہیں ڈی ڈی اوپاورنہیں جس کے باعث اسپتال کے معاملات بگڑگئے ہیں ڈاکٹر اورعملہ اکثر غیرحاضر رہتاہے جبکہ اسپتال کے دوٹرانسفارمر ایک ماہ سے خراب ہیں جو نہیں بنائے گئے بجلی بندہونے کی وجہ سے پولیو اور یرقان سمیت دیگر امراض کی ویکسین خراب ہورہی ہے انچارج سول سرجن ڈاکٹر سکند رسومرو نے بتایاکہ 14روزسے اسپتال کی بجلی نہیں ویکسین خراب نہ ہو اس لیے دوسری جگہ منتقل کرائی ہے خراب ٹرانسفارمر بنانے کے لیے 25ہزار دیے ہیں مزید 25ہزار دے کر دونوں ٹرانسفارمربنواکرلگائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ آپریشن جنریٹر پر کیے جارہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرزکی اسپتال میں کمی ہے امراض چشم ،ڈینٹل سرجن ودیگر ماہرڈاکٹرز اسپتال میں موجود نہیں اسپتال کو بہتربنانے کے لیے ڈی سی اور محکمہ صحت کو تجاویزدی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں