ایک ماہ کے دوران ہزاروں مریضوں کا چیک اپ اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ،ضلعی منیجرانٹیگریٹیڈ ہیلتھ سروسز

ہفتہ 18 اگست 2018 18:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) انٹیگریٹیڈ ہیلتھ سروسز نے جیکب آباد ضلع میں قائم تین رورل ہیلتھ سینٹرز کی جولائی ماہ کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران 8826مریضوں کا چیک اپ ، 2131مریضوں کا فالوچیک اپ، 205حاملہ خواتین کو ویکسین کا مکمل کورس ، 211بچوں کو حفاظتی ٹیکے، 145زچگی کے کیسز، 2025مریضوں کی لیبارٹریز ٹیسٹ، 19لوگوں کو باولے کتے کی ویکسین لگائی گئی اس کے علاوہ دیگر صحت کی سہولیات فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انٹیگریٹیڈ ہیلتھ سروسز کے ضلع منیجر غلام مرتضی نوناری نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل انٹیگریٹیڈ ہیلتھ سروسز جیکب آباد کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ضلع منیجر غلام مرتضیٰ نوناری کی صدارت میں ہوا جس میں ضلع جیکب آباد کے تینوں رورل ہیلتھ سینٹرز کے عملے نے شرکت کی، اجلاس میں قادر پور رورل ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ جولائی کے مہینے میں 2144مریضوں کو اوپی ڈی میں چیک کیا گیا اور 310فالو اپ ، 65ریفرل کیسز، 173انیٹینینٹل کیس، 54حاملہ خواتین کو ویکسین، 83بچوں کو حفاظتی ٹیکے، 17زچگی کے کیس، 60خاندانوں کو منصوبہ بندی کی خدمات ، 219لیبارٹری ٹیسٹ، 62مریضوں کو داخل کیا گیا، 7مریضوں کو باولے کتے سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے، میر پور برڑو رورل ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر اختر حسین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جولائی کے ماہ میں 4337مریضوں کا چیک اپ، 1037فالو چیک اپ، 201ریفرل کیسز، 292اینٹینیٹل کیسز، 90حاملہ خواتین کو ویکسین ، 35بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ٹیکے لگائے گئے، 66زچگی کے کیسز ، 119خاندانوں کو منصوبہ بندی کی خدمات پیش کی گئی، 1159لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے ، 509مریضوں کو داخل کیا گیا، 1مریض کو باولے کتے کی ویکسین لگائی گئی اور 282مریضوں کو الٹراساؤنڈ کی سہولت فراہم کی گئی، گڑہی حسن رورل ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر خادم حسین نے بتایا کہ جولائی کے ماہ میں 3047مریضوں کا چیک اپ اور 784مریضوں کا فالواپ کیا گیا، 23کیسز ریفرل کئے گئے، 240انیٹینینٹل کیسز، 61حاملہ خواتین اور 54بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ،62زچگی کے کیس کئے گئے، 68خاندانوں کو منصوبہ بندی کی خدمات پیش کی گئی، 647لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے ،219مریضوں کو علاج کے لیے داخل کیا گیا ،11مریضوں کو باولے کتے کی ویکسین لگائی گئی اور 150مریضوں کو الٹراساؤنڈ کی سہولیات فراہم کی گئی ، اس موقع پر ضلع منیجر غلام مرتضیٰ نوناری اور میل آفیسر تہمینہ شاہ نے رورل ہیلتھ سینٹرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو مزید بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں