جیکب آباد :گستاخانہ خاکوں کے خلاف آپکا کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

بدھ 29 اگست 2018 17:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2018ء) گستاخانہ خاکوں کے خلاف آپکا کی جانب سے احتجاجی ریلی تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی چوہدری ارشاد کی کال پر جیکب آبادمیں کلرکس نے تعلقہ ایجوکیشن آفس میل پرائمری اسکول جیکب آباد سے ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی صدرارباب علی بلیدی،عید محمد ڈومکی ،محمد عمران جکھرانی اورمحمد اشرف بلیدی نے کی ریلی کے شرکاء نے شہرکے راستوں پر مارچ کیا اورڈی سی چوک پہنچے جہاں رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ہالینڈ کے سفیر کو جلد ملک بدرکیاجائے اورہالینڈ کی تمام مصنوعات پر پابندی عائد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں