جیکب آباد:واپڈا آفس کے مرکزی گیٹ پرمسلح افراد کی فائرنگ ،علاقے میں خوف وہراس

بدھ 29 اگست 2018 18:01

جیکب آباد:واپڈا آفس کے مرکزی گیٹ پرمسلح افراد کی فائرنگ ،علاقے میں خوف وہراس
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2018ء) واپڈا آفس کے مرکزی گیٹ پرمسلح افراد کی فائرنگ علاقے میں خوف وہراس فائرنگ ایل ٹی لائین مقطع کرنے کے باعث کی گی:ایکسیئن مختیار احمدانصاری تفصیلات کے مطابق سیپکو کی جانب سے بجلی کے نادہندگان اورکنڈا سسٹم کے خلاف پیچوہہ پھاٹک پر آپریشن علاقے میں غیر قانونی طریقے سے لگے کنڈاسسٹم کو ختم کرنے کے علاوہ لاکھوں روپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کردی گئی آپریشن کرکے واپس آنے والے عملے کوزدوکو ب کرنے کے لیے موٹرسائیکل سوار مسلح افراد واپڈاآفس پہنچے آفس کے مرکزی گیٹ کے سامنے مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ کردی جس کے باعث علاقے اورآفس ملازمین میں بھگڈر مچ گئی اور خوف ہراس پھیل گیا اطلاع پر پولیس پہنچ گئی پولیس پہنچنے سے قبل مسلح افراد فرارہوگئے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایکسیئن جیکب آباد مختیار احمد انصاری نے بتایاکہ بااثر افراد پر لاکھوں روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے پیش نظر ایل ٹی لائین کاٹ دی گئی جس کے رد عمل میں آفس کے سامنے فائرنگ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں