جیکب آباد: امن کا پرندہ اڑ گیا محنت کش ،صحافی ،شہری موٹرسائیکل ،موبائل فون سے محروم.

متعدد دوکانوں اور گھروں کا بھی صفایا امن امان کے قیا م کے لیے جیکب آبادایکشن کمیٹی کی ریلی

جمعہ 31 اگست 2018 21:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2018ء) جیکب آبادمیں امن کا پرندہ اڑ گیا محنت کش ،صحافی ،شہری موٹرسائیکل ،موبائل فون سے محروم متعدد دوکانوں اور گھروں کا بھی صفایا امن امان کے قیا م کے لیے جیکب آبادایکشن کمیٹی کی ریلی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادایکشن کمیٹی کی جانب سے شہرمیں بڑھتی ہوئی رہزنی اور چوری کی وارداتوں کے خلا ف ایک زبردست احتجاجی ریلی عابدسندھی،عزیزسیال،احسان سواگ نے کی جس میں جاموٹ قومی موومنٹ ،عوامی کے حبیب لاشاری،،جسقم ،جساف کے وحید روہی ،عام انسان تحریک کے ضلعی صدر حسن ٹالانی ،آصف بروہی ،جیئے سندھ لبرل فرنٹ کے مصطفی سنجرانی ،جیئے سندھ تحریک کے ظہور عمرانی ،مسلم لیگ ف فدالاشاری قومی عوامی تحریک کے چاکر خان جونیجو ،مسلم لیگ ن کے صدام بلو چ وودیگرنے شرکت کی ریلی کے شرکاء مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ ضلع جیکب آبادمیں امن امان تباہ ہوگیاہے شہریوں کی جان ومال بھی محفوظ نہیں سرعام شہریوں سے موبائل فون،موٹرسائیکل چھینی جارہی ہیں جبکہ دوکانوں کے تالے توڑ کر چوریاں میں بھی اضافہ ہوگیاہے ضلع انتظامیہ خواب خرگوش میں گم ہے انہوں نے کہاکہ شہریوں کی جان ومال غیر محفوظ ہوگئی ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر اورایس ایس پی جیکب آباد سے مطالبہ کیاکہ شہریوں کو رہزنوں اورچوروں سے تحفظ دیاجائے بصورت دیگراحتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں