نیب کی ٹیم کا محکمہ ایجوکیشن ورکس کے دفترپرچھاپہ عملے میں کھلبلی پارک ،اسکول کادورہ کرکے کام کاجائزہ لیا

منگل 4 ستمبر 2018 19:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2018ء) نیب کی ٹیم کا محکمہ ایجوکیشن ورکس کے دفترپرچھاپہ عملے میں کھلبلی پارک ،اسکول کادورہ کرکے کام کاجائزہ لیاتفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن ورکس جیکب آباد کے دفتر پر گزشتہ روز نیب سکھرکی ٹیم نے اچانک چھاپہ ماراتو عملے می کھلبلی مچ گئی ذرائع کے مطابق ٹینڈرکلرک غلام حیدرگوپانگ خوف سے دفترسے فرارہوگئے نیب ٹیم نے انجینئر کلیم اللہ سے رکارڈ لیااور پارک سمیت اسکولوںکادورہ کرکے کام کا جائزہ لیااس سلسلے میں رابطہ کرنے پرانجینئر کلیم اللہ پھلپھوٹونے بتایاکہ پرانی اسکیم کے سلسلے میں انکوائری کے لیے نیب ٹیم آئی تھی واضح رہے کہ محکمہ ایجوکیشن ورکس میں اسکولوںکی تعمیر ومرمت کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے ٹھیکیداروں کو بھاری رشوت کے عیوض فنڈزجاری کیے گئے لیکن اسکولوں کی تعمیر ومرمت کاکام تعطل کاشکارہے جس کے باعث ضلع میں طلبہ وطالبات کی پڑھائی شدید متاثرہورہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں