جیکب آباد میں فائر بریگیڈ کی خستہ حالی، 10 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل جیکب آباد کے لئے صرف ایک فائر بریگیڈ آفس

منگل 4 ستمبر 2018 19:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2018ء) جیکب آباد میں فائر بریگیڈ کی خستہ حالی کسی ملک کے لیے ان کے عوام کو ناگہانی آفات و نامساعد حالات سے بچانے اور ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فائر بریگیڈ میونسپل کامیٹی کا محکمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے لیکن جیکب آباد جو 10 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے وہاں صرف ایک فائر بریگیڈ آفیس میونسپل کمیٹی جن کے پاس جدید سہولیات تو دور کی بات ہے مگر صرف تیں گاڑیاں جن کو چلانے والا ڈرائیور صرف ایک ہے ذرائع کے مطابق محکمہ میں جہاں 8ڈرائیور کی اسامیاں ہیں اور 8 ملازم ہی کام کرتے تھے لیکن بڑے عرصہ سے ان میں سے کچھ فوت اور چار ریٹائرڈ اور بقایا کا پروموشن ہوچکاہے مزید یہ کہ محکمے کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حال ہی میں جیکب آباد شہر سے نومنتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی محمد اسلم ابڑو کے گھر کے کچھ حصے کو آگ لگ گئی جس پر بمشکل ایک گاڑی موقع پر پہنچ سکی جب ان کو دوسری گاڑی کے لیے کہا گیا تو محکمے کی جانب سے اسٹاف نہیں ہے کا بتایا گیاایسی صورتحال میں جہاں مقتدر طبقہ کا حال یہ ہو وہاں غریب عوام کے جان مال کی حفاظت کا کیا ہوگا شہریوں کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ کے دعویداروں کا کام ہے کی اس ایمرجنسی شعبہ پرہنگامی طور توجہ دیں تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت کے وقت کچھ تو عوام کا بھلا ہو۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں