پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم حجاب منایاگیا رازخان نے اسکول کی طالبات میں اسکارف تقسیم کیے

منگل 4 ستمبر 2018 19:48

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم حجاب منایاگیا رازخان نے اسکول کی طالبات میں اسکارف تقسیم کیے
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم حجاب منایاگیا رازخان نے اسکول کی طالبات میں اسکارف تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیکب آبادمیںیوم حجاب منایاگیا تحریک انصاف کے ضلع جیکب آبادکے سینئر رہنماء رازخان پٹھان نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں جاکر طالبات میں سوسے زائد اسکارف تقسیم کیے رازخان کاکہناتھاکہ حجاب مسلم خواتین کی شناخت ہے دین اسلام نے عورت کو مردکے برابر حق دیے ہیں عورت کو گھرسے نکلنے کے لیے نہیں روکاگیا حجاب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے عورت حجاب کرکے مختلف مسائل سے بچ سکتی ہے حجاب بے حیائی کوروکتاہے حجاب کی مخالفت کرنے والے مغر ب کی ایجنڈاپرعمل پیراہیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں