جیکب آباد، 4 ستمبر کو ''عالمی یوم حجاب '' منانے کا اعلان کسی نعمت و رہنمائی و اعتماد سے کم نہیں، شاہدہ اعجاز

منگل 4 ستمبر 2018 21:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی صوبائی رہنما شاہدہ اعجاز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم خواتین کے لیے اس پر فتن دور کے تہذیبی انتشار میں جولائی 2004 اسلامی تحریکوں کی جانب سے 4 ستمبر کو ہر سال ''عالمی یوم حجاب '' منانے کا اعلان کسی نعمت و رہنمائی و اعتماد سے کم نہیں جس سے سیکیولرزم کی گود میں پلنے والی مسلم ممالک میں بسنے والی ان دو فیصد خواتین کو جو نام نہاد عورت کی آزادی کی علمبردار کہلاتی ہیں اور جن کو یورپ اور امریکا کے ننگے کلچر کی حمایت حاصل ہے ان کے منہ پر طمانچے سے کم نہیںالحمد اللہ جماعت اسلامی خواتین نے اس عالمی یوم حجاب کو ہرسال منانا اپنی تنظمی سرگرمیوں کا حصہ بنایا ہوا ہے اور اب ملک کے کونے کونے میں جو 98 فی فیصد مسلم خواتین بستی ہیں جو حجاب کے کرنے کو اپنا حق مانتی ہیں اور کسی نہ کسی صورت میں حجاب کے ساتھ باہر نکلتی ہیں اور اپنی بچیوں کو تلقین کرتی ہیں ان میں یہ اعتماد اور تعلیم و تربیت اور حوصلہ دینے کیلئے کوشاں ہیں کہ حجاب چادر بتول رضی اللہ عنھما ہے حجاب جبر، ظلم، پسماندگی، قدامت پرستی، زبردستی اور قید کی علامت نہیں بلکہ یہ حکم رب تعالی' اور اور اطاعت صحابیات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہے یہ محبت، وقار اور عزت و احترام کی علامت ہے اور دینی فریضہ بھی جماعت اسلامی خواتین انشاء اللہ یہ مہم شعور بیداری '' یوم حجاب'' اس وقت تک جاری رکھیں گی جب تک تمام مسلم خواتین باپردہ نہیں ہو جاتی اور جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر یہ خواتین انشاء اللہ ان لوگوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی جو حقوق نسواں کے نام پر بے حیائی اور بے پردگی اور معاشرتی انتشار کو فروغ دینے کے درپے ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں