جیکب آباد، محکمہ روینیو میں جعلی بھرتیوں کا نیب نے نوٹس لے لیا

تحقیقات شروع، ڈی سی سے ریکارڈطلب، 200سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف، ملوث افسران میں کھلبلی

منگل 4 ستمبر 2018 21:22

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2018ء) محکمہ روینیو میں جعلی بھرتیوں کا نیب نے نوٹس لے لیا تحقیقات شروع ڈی سی سے ریکارڈطلب 200سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف ملوث افسران میں کھلبلی تفصیلات کے مطابق محکمہ روینیو جیکب آبادمیں جعلی بھرتیوں کا نیب نے نوٹس لے لیاہے اس حوالے سے نیب نے انکوائری بھی تحقیقات شروع کردی ہے اورنیب سکھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن نجم الدین جونیجو نے 13جون کو ایک لیٹر نمبر 720187/IW/I/CO/D/T-3/NABSK/2018/1648کے تحت ڈپٹی کمشنر جیکب آبادکو مختیار کار ابوبکر سدھایو ،آفس سپریڈینٹ احمد بخش سومرواوردیگرکے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر /ایس آئی اوکاشف نور کومقررکرکے مذکورہ افسران کو21جون کو رکارڈ سمیت طلب کیا گیااور2009اور2012میں کی گئی بھرتیوں کے حوالے سے اخبار میں اشتہارکی کٹنگ یکم جولائی 2008سے گریڈ ایک سے 15تک کی خالی اسامیوں کی تفصیلات محکمہ روینیوکے بھرتی کے قوائد ،ملازمین بھرتی کرنے والی اتھارٹی کے آفر اوراپوائنٹ منٹ آرڈر 2009اور2012میں بنائی گئی ڈی آرسی کے نوٹیفکیشن کی کاپی اور میرٹ لسٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی جس پر ڈپٹی کمشنر محمدنعیم سندھو نے 20جون کو ایک لیٹرنمبرDC/EB/401/2018کے تحت نیب کو لکھاکہ2009اور2012کی بھرتیاں ای ڈی اوروینیو صادق راجڑ اور ڈی سی فیاض احمد جتوئی نے کیں اور تحقیقات میں سپریڈینٹ جمیل احمد سومرو اورعامر سومروکو نیب سکھر بھیجاگیاجس پر نیب کے تحقیقاتی افسر کاشف نورنے ڈی سی جیکب آبادکا لیٹر وصول کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ ڈی سی یااسسٹنٹ کمشنر پیش ہوکر اپنا بیان دیں بعدمیں اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم نے ذرائع کے مطابق ڈی سی کی طرف سے نیب سکھر کی انکوائری میں پیش ہوئے اب تک تین سے زائد پیشیاں ہوچکی ہیں اور انکوائری جاری ہے محکمہ روینیو میں 200سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہواہے جوبھاری رشوت لے کر کی گئیں بھرتیوں میں افسران نے اپنے عزیزواقارب کو نوازااسسٹنٹ کی بھرتی جس کا اختیار کمشنر کوہے پر یہ بھرتیاں ضلع کے افسرا ن نے کیں جس کے باعث ملازمین کے ترقی بھی نہیں ہوئی جس پر محکمہ روینیو کے ملازم کی جانب سے احتجاج بھی کیاگیا اوربالاحکام کو درخواستیں بھی کی گئیں نیب کی انکوائری شروع ہونے پر ملوث افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے اورافسران اپنے بچائو کے لیے بھاگ دوڑ میں مصروف ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں