یوم دفاع منانے کا مقصد وطن عزیز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،

پا کستان تحریک انصاف کے رہنماء رکن قومی اسمبلی میر خان محمد جمالی

جمعرات 6 ستمبر 2018 17:15

جعفرآ باد۔06 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2018ء) پا کستان تحریک انصاف کے رہنماء رکن قومی اسمبلی میر خان محمد جمالی نے کہا ہے کہ قوم چھ ستمبر کو ہمیں پاکستان سے پیار ہے کے عنوان سے بڑے جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں کیونکہ چھ ستمبر ملک کی تاریخ میں اہم حیثیت رکھتا ہے یوم دفاع منانے کا مقصد وطن عزیز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک افواج اور سیکورٹی فورسز کے شہید جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقائی وفود اور صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر ریاستی اداروں کے ملک اور قوم کے لیے بے بے مثال قربانیاں ہیں جنہیں کھبی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر میرا پیغام ہے کہ وطن عزیز سے محبت اور یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کرنا ہے انہوں نے کہاکہ پاک افواج ہر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ان کی اس ملک اور قوم کے لیے لازوال قربانیاں ہیں انہوں نے کہاکہ چھ ستمبر1965ء کو مسلح پاک افواج نے جس طرح دشمن کے اداروں کو نست نابودکرکے خاک میں ملادیا پاک افواج نے ہمیشہ وطن عزیز کے دفاع استحکام اورسلامتی کیلئے جو قربانیاں دیں ہیں انہیں کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا ہم سب کو چاہیے کہ پاک افواج کی دی جانے والی عظیم قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی بھرپورحوصلہ افزائی کریں جوکہ ملک کی سرحدوں کے نگہبان ہیں سخت مشکلات اورکٹھن حالات میں اپنے فرائض انجام دے کر ملک و قوم کی حفاظت کو یقینی بنارہے ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں