6 سمبر یوم دفاع قوم اس عزم کے ساتھ منا ر ہے ہیں کہ ہمیں پاکستان سے پیار ہے ،ملک کی سا لمیت اور دفاع کے لیے پاک افواج کے شانہ بشانہ قوم کھڑی ہے، ڈسٹرکٹ چیر مین جعفرآ باد میر زبیر خان جمالی

جمعرات 6 ستمبر 2018 17:15

جعفرآ باد۔ 06 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ چیر مین جعفرآ با میر زبیر خان جمالی نے کہا ہے کہ اس مرتبہ ہم 6 ستمبر کو یوم دفاع اس عزم کے ساتھ منا ر ہے ہیں کہ ہمیں پاکستان سے پیار ہے،اس ملک کے لیے ہمارے پاک افواج اور سیکورٹی فورسز کے عظیم قربانیاں ہیں اس لئے قوم ملک کی سالیمت اور دفاع کے لیے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میر زبیر جمالی نے کہاکہ ملک کی دفاع کے لیے پاک افواج کے جوان ہر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور دشمن کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملاکر ملک کی بقاء کے لیے شہداء کی ناقابل فراموش قربانیاں ہیں قوم اپنی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم دفاع بڑے جوش و خروش کے ساتھ مناکر وطن عزیز اور پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کا پیغام دینا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں