یوم دفاع پر قومی امن کمیٹی ریلی ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کااجلاس

جمعرات 6 ستمبر 2018 18:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2018ء) یوم دفاع پر قومی امن کمیٹی ریلی ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کااجلاس تفصیلات کے مطابق 6ستمبر یوم دفاع کے مناسبت سے قومی امن کمیٹی کے زیر اہتمام شاندار پاکستان زندہ باد ریلی ضلعی دفتر سے راشد علی بلیدی کی قیادت میں نکالی گئی جس میں نثار ابڑو،ظفرمغل ،مختیار بلوچ،شاہد حسین جوادی،سکندرمہر،سنتوش کمار ،اصغر علی جکھرو، دھرم سنگھ ،میر محمد ڈومکی سمیت مختلف جماعتوں کے کارکنان اقلیتی رہنماو،ْنے بڑی تعدادمیں شرکت کی ریلی کے شرکاء پاک فوج اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک وطن کے تحفظ اوردفاع کے لیے پاک فوج اوردیگر سیکورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں پاک فوج سمیت دیگر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فوج کی جرا،ْت اوربہادری کی وجہ سے اب دشمن پاک وطن پر میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا دوسری جانب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ایک اجلاس ہواجس میں ڈویژنل صدر ندیم ڈومکی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے بہادرجوانوں نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایاہے 65کی جنگ اس بات کی گواہ ہے پاکستانی افواج کے جوانوں اورافسران نے جوقربانیاںدی ہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں