صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرہ پیچوہو کی جیکب آباد آمد

جمس میں مسجد کا افتتاح کیا مریضوں کی عیادت کی ر سول ہسپتال کا دورہ ناقص انتظامات پر اظہار برہمی

جمعہ 7 ستمبر 2018 18:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرہ پیچوہو کی جیکب آباد آمد جمس میں مسجد کا افتتاح کیا مریضوں کی عیادت کی ر سول ہسپتال کا دورہ ناقص انتظامات پر اظہار برہمی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرہ پیچوہو گزرشتہ روز جیکب آباد پہنچی اور جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کیا جمس میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی ڈائریکٹر جمس عبدالواحد ٹگڑ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جمس میں ماہر ڈاکٹروں اور عملے کی کمی ہے جسے پورا کیا جائے اسی وجہ سے ایمرجنسی کا شعبہ شروع نہیں ہو سکا ہے اگر عملے کی کمی ختم کر دی جائے تو مزید بہتر طریقے سے کام کر سکتے ہیںاس موقع پر جمس میںدو سال سے رضاکار انہ کام کرنے والے عملے نے بھی صوبائی وزیر سے ملاقات کی رضاکار عملے نے ڈاکٹر عزرہ پیچوہو سے مستقل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیر نے انہیں یقین دہانی کرائی صوبائی وزیر صحت نے جمس میں نئی تعمیر کی گئی حسنین کریمین مسجد کا بھی افتتاح کیا بعد ازاں مڈوائفری اسکول اور نرسنگ اسکول کا دورہ کرکے طلبہ و طالبات نے ملیںڈاکٹر عزرہ نے سول ہسپتال کا بھی دورہ کیا سول ہسپتال کی حالت زار پر صوبائی وزیر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال میں کائی کام نہیں ہو رہا کروڑوں کے فنڈس ضائعء ہو رہء ہیں اس سے بہتر ہے سول ہسپتال کو بند کرکے اسکول کھولا جائے علاواہ ازیں ڈاکٹر عزرہ پیچوہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کیئے جارہے ہیں اور صحت کے شعبے کو مزید بہتر کیا جائے گا سول ہسپتال کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے اور اکثر ڈاکٹر عملہ موجود نہیں تھے جس کی رپورٹ طلب کی ہے رپورٹ آنے پر غفلت کے مرتکبین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے جلد ہسپتالوں میں بھی بائیومیٹرک شروع کی جائے گی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے اعجاز جکھرانی اورپاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمد اسلم ابڑو،میڈم قمر بانوبھی موجود تھی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں