جیکب آباد کے روڈ سیوریج کے پانی میں ڈوب گئے، علاقے بدبو کی لپیٹ میں، عوام عذاب میں آگئی

پیر 10 ستمبر 2018 21:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2018ء) جیکب آباد کے روڈ سیوریج کے پانی میں ڈوب گئے علاقے بدبو کی لپیٹ میں عوام عذاب میں آگئی تفصیلات کے مطابق بلدیہ جیکب آباد کی مجرمانہ غفلت کے باعثپورا شہر گندگی کی لپیٹ مٰں آگیا ہے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیںشاہ بھٹائی بازار ،صرافہ بازار، ڈاکٹر گودو اسٹریٹ سمیت دیگر علاقے سیوریج کے پانی میں ڈوب گئے ہیں سڑکوں پرسیوریج کا پانی تالاب کی صورت میں جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے اور علاقوں میں بدبو پھیل گئی ہے اور موضی امراض پھیل کا امکان بڑھ گیا ہے جگدیش،عبید ،زبیر علی اور دیگر شہریوں کاکہنا تھا کہ بلدیہ عملے کی مجرمانہ غفلت کی باعث شہری عذاب میں مبتلا ہو گئے ہیں کوئی پرسان حال نہیں شہریوں نے ایم این اے ،ایم اپی اے سے مطالبا کیا ہے کہ شہر میں صفائی کروائی جائے انہوں نے صوبائی وزیر بلدیہ سعید غنی سے مطالبہ کیا کہ نوٹیس لیکر بلدیہ کے لاپرواہ عملے کے خلاف کاروائی کریں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں