جیکب آباد، پولیس کے خلاف مستوئی برادری کااحتجاجی مظاہرہ ، نعرے بازی

منگل 11 ستمبر 2018 18:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2018ء) مبارکپور پولیس کے خلاف مستوئی برادری کااحتجاجی مظاہرہ سخت نعریبازی پولیس نے گائوں پر چڑھائی کرکے عورتوں کو تشدد کانشانہ بنایا 46مویشی ،اناج ،سولر پلیٹس،جنریٹر اوردیگر قیمتی سامان لے گئے غلام شبیر ،عرض محمد ودیگر تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے قصبہ بیر جو گوٹھ کی مستوئی برداری کے عرض محمد ،نصیر ،غلام شبیر ،گل حسن ،غلام حسین مستوئی اور دیگر نے مبارکپور پولیس کے خلاف احتجاجی جلوس نکال کر سخت نعریبازی کی مظاہرین نے ایس ایچ اومبارکپور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گائوں پر چڑھائی کرکے پولیس نے عورتوں کو تشدد کانشانہ بنایا 46مویشی ،اناج،8سولرپلیٹس ،4جنریٹر،نقدی اوردیگر قیمتی سامان پولیس اٹھاکرلے گئی اوراب ایس ایچ او ہمارے مویشی بیچ رہاہے پولیس نے نادر علی کو گرفتارکرکے غائب کردیاہے ہمیں بلاجوازتنگ کیاجارہاہے اس کی رہائی کے لیے پولیس 50ہزار رشوت مانگ رہی ہے انہوںنے آئی جی سندھ،ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی جیکب آبادسے نوٹس لے کرانصاف کامطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں