جیکب آباد، مطالبات کے حق میں معذوروں کا تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ

منگل 11 ستمبر 2018 18:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2018ء) مطالبات کے حق میں معذوروں کا تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ڈس ایبل فورم کی جانب سے مطالبات کے حق میں تیسرے روزبھی احتجاجی جلوس نکال کرسخت نعریبازی کی گئی معذوروں نے شہرکے راستوں پرمارچ کیا اورڈی سی چوک پردھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈبلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر شعبان منجھو ،ابراہیم منگی ،مومن مگسی ،وزیر سومرو اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 5فیصد کوٹہ کے تحت معذور وں سے درخواستیں لی گئیں لیکن تاحال نوکر ی نہیں دی گئی ہے غریب ہیں گھروں میں فاقہ کشی ہورہی ہے ہمارے حقوق پرڈاکہ نہ ڈالاجائے حقوق دے کر انصاف کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں