جیکب آباد: وزیر اعظم کا اعلان ادھورہ، شجر کاری مہم نہ ہوئی، محکمہ جنگلات کا دفتر ویران

بدھ 12 ستمبر 2018 20:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) جیکب آباد میں وزیر اعظم کا اعلان ادھورہ، شجر کاری مہم نہ ہوئی، محکمہ جنگلات کا دفتر ویران۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں وزیر اعظم کے شجری کاری مہم چلانے کے اعلان پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا ہے ضلع جیکب آباد میں شجر کاری مہم شروع نہ ہونے پر عوام میں تشویش کی لہر چھائی ہوئی ہے ، جیکب آباد میں قائم محکمہ جنگلات کا دفتر عرصہ سے ویران ہے اور افسران نے دفتر آنا چھوڑ دیا ہے جبکہ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران سکھر میں بیٹھ کر کام کررہے ہیں، جنگلات کا محکمہ غیر فعل ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم کا شجر کاری کا اعلان ادھورا رہ گیا ہے ، جیکب آباد کے مختلف سرکاری اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے شجر کاری مہم کے لیے محکمہ جنگلات کے دفتر کے چکر لگائے گئے مگر دفتر میں کوئی موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ مایوس لوٹ آنے پر مجبور ہیں، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کاشف درانی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہ ہوسکا،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کی طرح جیکب آباد میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائی

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں