محرم الحرام میں امن امان کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ، ڈی آئی جی لاڑکانہ

جمعرات 13 ستمبر 2018 19:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن امان کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ، نقص امن کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ، سیکورٹی کے انتظامات اس طرح کئے جائیں گے جس سے عوام کو کوئی تکلیف نہ ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پولیس ہیڈ کواٹر جیکب آباد میں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایس ایس پی شوکت کھٹیان، ڈی سی عمران علی ، منصور مغل، رینجرس اور پاک فوج کے افسران موجود تھے، ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی سمیت جلوس کے راستوں اور دیگر مقامات کا دورہ کیا ہے کل قمبر شہداد کوٹ اور آج شکار پور کا دورہ کرکے جیکب آباد پہنچا ہوں، مختلف اضلاع میں جاکر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے رہا ہوں ، خدشات اور انتظامات باہمی رابطے کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاحال ماحول پرامن ہے جیکب آباد سرحدی علاقہ ہے اس وجہ سے خطرہ رہتاہے، انہوں نے کہا کہ ضلع ،تعلقہ اور تھانہ لیول پر بھی اجلاس منعقد کرکے انتظامات کئے جارہے ہیں سی سی ٹی وی کیمرہ کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے سرحدی علاقے پر تلاشی سخت کی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹنگ سے قبل خبر کی حساسیت کو بھی ذہین میں رکھیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریضوں کی اسپتال تک رسائی کے لیے محرم کے دوران متبادل راستہ دیا جائے گا اور نقشہ بھی جاری کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو ، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی لسٹ میں شامل مذہبی رہنماؤں کے ناموں کے متعلق ڈی آئی جی نے کہا کہ حکومت کے قوائد اور ضوابط پر من وعن عمل کیا جائے گا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں