محرم کا مہینہ صبر کا درس دیتا ہے اس موقع پر کسی کی دل آزاری نہ کی جائے،ڈپٹی کمشنر جیکب آباد

جمعہ 14 ستمبر 2018 17:13

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) محرم کا مہینہ صبر کا درس دیتا ہے اس موقع پر کسی کی دل آزاری نہ کی جائے ڈپٹی کمشنر عمران علی کا امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے میں امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عمران علی کی صدارت میں ہوا جس میں ایس ایس پی شوکت کھٹیان ،سید اعجاز علی شاہ ، ڈاکٹر اے جی انصاری ،احمد علی بروہی ،بندہ علی جعفری، گلزار شاہ حبدار علی جعفری راجا شاہ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم کا مہینہ صبرو تحمل کا درس دیتا ہے اس موقع پر کسی بھی طبقہ کی دل آزاری نہ کی جائے اجلاس میں مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں