جیکب آباد :درزی کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی گھریلوسامان زیورات اور نقدی جل کر خاکستر

جمعہ 14 ستمبر 2018 17:13

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) درزی کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی گھریلوسامان زیورات اور نقدی جل کر خاکستر تفصیلات کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹر روڈ پر درزی اللہ بخش گولو عرف شوکت کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میںچار تولا طلائی زیورات ،واشنگ مشین،اے سی، نقدی اور دیگر قیمتی گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا اللہ بخش کے مطابق آتشزدگی سے 15لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں