جیکب آباد شہر کا روڈ سرکاری کاغذوں میں تین بار بن گیا،حقیقت میں 10سالوں سے نہیں بنا

پیر 17 ستمبر 2018 20:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) جیکب آباد شہر کا روڈ 10سالوں سے نہیں بنا، سرکاری کاغذوں میں تین بار بن گیا، ضلع کے سڑکیں بنانے والے محکمے نے اپنے دفتر کے سامنے کا روڈ تعمیر نہ کرایا، علاقہ مکین عذاب میں مبتلا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے اے ڈی سی کا لونی جوکہ سرکٹ ہاوس کے عقب میں واقع ہے کا روڈ گذشتہ 10سالوں سے تعمیر نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث روڈ پر جگہ جگہ گڑے پڑ گئے ہیں اور دھول مٹی اڑ رہی ہے ضلع جیکب آباد کے سڑکوں کی تعمیر کرنے والے محکمہ ہائی وے کا دفتر بھی اسی روڈ پر واقع ہے محکمے کے افسران نے اپنے دفتر کے سامنے والا روڈ بھی نہیں بنوایا معلوم ہوا ہے کہ سرکاری ریکارڈ میں یہ روڈ تین بار تعمیر ہوچکا ہے سرکاری خزانے سے مذکورہ روڈ کی تعمیر کے لیے کروڑوں روپے نکلوائے گئے لیکن زمینی حقیقت اس کے برعکس ہے جہاں ایک پتھر تک نہیں لگایا گیا اور روڈ کی مد میں نکلوائے گئے فنڈز ٹھکیدار اور افسران کی ملی بھگت سے بندر بانٹ کرلئے گئے ہیں روڈ تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین شدید عذاب میں مبتلا ہیں اس روڈ پر محکمہ بلڈنگس ، محکمہ سوشل ویلفیئر کے علاوہ سول لائن تھانہ بھی واقع ہے روڈ کی حالت زار کا اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اگر کسی مریض کو اس روڈ سے اسپتال لے جایا جائے تو وہ اس روڈ پر گڑوں کی وجہ سے جھٹکوں میں ہی دم توڑ جائے، علاقہ مکین اعجاز علی، نظیر احمد، محمد رضا، بہادر علی اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار شکایت کی پر کسی نے توجہ نہیں دی انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی ورکس اینڈ سروسز محکمہ ہائی وئے کی اس کرپشن کا نوٹس لے کر تحقیقات کرائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور یہ روڈ جلد از جلد تعمیر کرکے ہماری پریشانی دورکی جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں