ْجیکب آباد میں اسکول کی چھت کا پلستر دھماکے سے گر گیا، اسکول میں بھگدڑ،ایک طالب علم زخمی

بدھ 19 ستمبر 2018 20:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) جیکب آباد میں اسکول کی چھت کا پلستر دھماکے سے گر گیا، اسکول میں بھگدڑ ،طلبہ میں خوف، ایک طالب علم شدید زخمی، اسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی یونین کونسل مبارکپور کے قصبہ پرانا جنگو میں واقع گورنمنٹ بائز ہائی اسکول عبدالقادر کھوسو میں ایک کلاس کی چھت کا پلستر اچانک دھماکے سے گر گئی اس وقت کلاس میں طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی اور طلبہ پڑھائی میں مصروف تھے اچانک دھماکے سے اسکول میں بھگدڑ مچ گئی اور طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ، پلستر گرنے سے ایک شاگرد شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شاگرد کو طبی امداد دی گئی ، اسکول عملے کا کہنا تھا کہ اسکول کی عمارت انتہائی خستہ ہے اور چھتیں کمزور ہیں اسکول کی مرمت کے لیے کئی بار بالا حکام کو لکھا ہے لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث اسکول کی حالت انتہائی خطرناک ہے طلبہ ہر وقت خوف میں رہتے ہیں ،ڈی سی ، صوبائی وزیر تعلیم اور دیگر بالا حکام اس کا نوٹس لیں آج ایک طالب علم زخمی ہوا ہے کل کوئی بڑا سانحہ ہوسکتا ہے، اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے پہلے بھی چھت کے پلستر گرنے سے طلبہ زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں