موہن جودڑو ایکسپریس جیکب آباد سے چلائی جائے،وفاقی وزیر ریلوے سے جیکب آباد کے شہریوں کا مطالبہ

منگل 25 ستمبر 2018 22:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) موہن جودڑو ایکسپریس جیکب آباد سے چلائی جائے،وفاقی وزیر ریلوے سے جیکب آباد کے شہریوں کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے شہریوں، بیوپاریوں، صحافیوں، سیاسی ، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں شہری اتحاد کے ڈاکٹر اے جی انصاری، مزدور یونین کے حاجی غلام نبی رند، بیوپاری یونین کے رہنما ہوند راج ،صحافی عبدالرحمن آفریدی، زاہد حسین رند، آصف علی بھٹی، یوسف رند،تحریک انصاف کے راز خان پٹھان، جے ٹی آئی کے حماد اللہ انصاری اور دیگر نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے مطالبہ کیا ہے کہ موہن جو دڑو ایکسپریس کو جیکب آباد سے چلایا جائے جس سے 6اضلاع مستفید ہونگے جن میں جیکب آباد، شکارپور، سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ جیکب آباد سے موہن جو دڑو ایکسپریس چلنے سے کاروبار کو بھی فروغ ملے گا اور عوام کو سفر کی سہولیات میسر ہونگی، جیکب آباد میں ٹرانسپورٹ مافیا کا راج ہے اور عوام کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں