جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، غیر ملکی شہری سمیت 4مطلوب ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

بدھ 26 ستمبر 2018 21:08

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) جیکب آباد میں پولیس کی کارروائیاں، غیر ملکی شہری سمیت 4مطلوب ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ائیر پورٹ تھانہ کی پولیس نے افغانستان کے شہر قندھار کے رہائشی اسداللہ پٹھان ولد حاجی مونو خان کو گرفتار کرکے گرفتار غیر ملکی کے خلاف فارین ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، علاوہ ازیں تھانہ سول لائن کے اشتیاق احمد پٹھان نے اسٹاف کے ہمراہ بلوچستان کے تھانہ جھل مگسی میں قتل کے کیس میں مطلوب روپوش ملزم محمد شریف ولد ننڈا خان مگسی کو گرفتار کرلیا ہے، ایک اور کارروائی میں انچارج سی آئی اے جیکب آباد فدا حسین شیخ نے تھانہ صدر کے مختلف مقدمات میںمطلوب ملزم یار محمد ولد محمد موسیٰ ماچھی کو گرفتار کیا ہے، دوسری جانب تھانہ مبارکپور کے ایس ایچ او علی محمد اوڈھو نے پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ مبارکپور میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم گل حسن مستوئی کو گرفتار کرلیا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں