جیکب آباد میں کسٹم پولیس کی کارروائی، ایک کروڑ سے زائد مالیت کے 1ہزار سے زائدغیر ملکی موبائل فون برآمد

جمعہ 28 ستمبر 2018 20:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2018ء) جیکب آباد میں کسٹم پولیس کی کارروائی، ایک کروڑ سے زائد مالیت کے 1ہزار سے زائدغیر ملکی موبائل فون برآمد، 8اسمگلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسٹم اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ لاڑکانہ کے اسکواڈ انچارج عزیز احمد کٹپر نے رتودیرو شہداد کوٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو ٹو ڈی گاڑیوں سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے ایک ہزار سے زائد غیر ملکی موبائل فونز برآمد کرکے 8اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے ، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر کسٹم افسر عزیز احمد کٹپر نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے دو گاڑیوں سے 763غیر ملکی موبائل فون برآمد کرکے 8اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے برآمد کئے گئے غیر ملکی موبائل کی مالیت 62لاکھ سے زائد ہے، جبکہ گرفتار کئے گئے ملزمان میںامان اللہ خان ، امیر حمزہ ،علاؤ الدین، الطاف لاشاری، اصغر علی، خان محمد پٹھان، علی حسن شامل ہیں، دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ کسٹم پولیس نے کارروائی میں ایک ہزار سے زائد موبائل فونزبرآمد کئے مگر صرف 763موبائل ظاہر کئے گئے ہیں اور بقایا موبائل فونز غائب کردئیے گئے ہیں، واضح رہے کہ جیکب آباد کے راستے غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کا سلسلہ کافی عرصہ سے عروج پر ہے بلوچستان سے جیکب آباد کے راستے سندھ میں موبائل فونز، کمبل، گاڑیوں کے اسپیر پارٹس، ٹائر،ایرانی خورد و نوش کا سامان، غیر ملکی گاڑیوں سمیت دیگر اشیاء شامل ہے بھاری مقدر میں اسمگل ہوتا ہے کسٹم حکام گڈز ٹرانسپورٹ مافیا کے ساتھ مل کر غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کرتے رہے ہیں حالیہ کارروائی کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ گڈز مالکان اور کسٹم حکام میں لین دین پر تنازعہ شروع ہوا تھا جس کی بنیاد پر مذکورہ کارروائی کی گئی ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں