فیصل آباد کی یونیورسٹی میں بار بار فیل ہونے کے صدمے میں خودکشی کرنے والے نوجوان کو جیکب آباد میں سپرد خاک کردیا گیا

جمعہ 5 اکتوبر 2018 23:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2018ء) فیصل آباد کی یونیورسٹی میں بار بار فیل ہونے کے صدمے میں خودکشی کرنے والے نوجوان کو جیکب آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فصیل آباد کی این ایف سی یونیورسٹی میں خودکشی کرنے والے جیکب آباد کے نوجوان سیف اللہ جمالی کی لاش کو آبائی شہر گڑہی خیرو لایا گیا جہاں نوجوان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور آبائی قبرستان گوٹھ حاجی حاصل خان میں سپرد خاک کیا گیا، نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر پورے علاقے میں سوگ کا ماحول پیدا ہوگیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی، یاد رہے کہ جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے قصبہ حاجی حاصل خان کے رہائشی نوجوان سیف اللہ جمالی نے جمعرات کے روز فیصل آباد کی این ایف سی یونیورسٹی کے مین گیٹ پر خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی تھی ، نوجوان انجینئرنگ کا طالب علم تھا اور بتایا جارہا ہے کہ بار بار فیل ہونے کی وجہ سے دل برداشتہ ہو کر نوجوان نے خودکشی کی ہے، نوجوان نے خودکشی سے قبل اپنے والدین کے نام ایک خط بھی چھوڑا تھا جس میں اس نے اپنے ماں باپ اوراساتذہ سے معافی مانگی اور خط میں لکھا کہ میرے مرنے کی وجہ نہ ڈھونڈی جائے اور نہ ہی مجھے بچایا جائے کیوں کہ اگر مجھے بچایا گیا تو میں دوبارہ خودکشی کرونگا اور اس نے اپنے والدین سے درخواست کی کہ وہ میرے موت کے بارے میں کسی کو نہ بتائیں اور میری لاش کو کسی کوہاتھ لگانے نہ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نوجوان کے چچا ڈاکٹر شیر جمالی نے کہا کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے اس میں کوئی قصور وار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں