جیکب آباد: محکمہ آبپاشی کے ریٹائرڈملازم کاخزانہ آفس کے افسران کے خلا ف احتجاج رشوت کا الزام

منگل 9 اکتوبر 2018 21:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) محکمہ آبپاشی کے رٹائر ڈملازم کاخزانہ آفس کے افسران کے خلا ف احتجاج رشوت کا الزام تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے رٹائرڈ ملازم نیازاحمد لاشاری نے خزانہ آفس کے افسران کے خلا ف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ میں گزشتہ دوماہ سے اپنے جی پی فنڈزکے لیے خزانہ آفس جارہاہوں مگر وہاں موجود افسرروشن برڑو رشوت طلب کررہاہے میں رٹائرڈ ملازم ہوں میرے پاس رشوت کے پیسے نہیں اس لیے مجھے جی پی فنڈز جاری نہیں کیاجارہاانہوں نے کہاکہ میں بیمارہوں اورمجھے علاج کے لیے پیسے ضرورت میں ہیں میں نے خزانہ آفس کے افسران کو کئی بار کہاہے کہ میری طبیعت ناسازہے اس لیے مجھے جی پی فنڈجاری کیاجائے تاکہ میں اپناعلاج کراسکوں انہوںنے کہاکہ اگرمجھے کچھ ہواتو اس کے ذمیدارخزانہ آفس کے افسران ہوںگے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں