جیکب آباد:پولیس کا دومطلوب ملزمان کو گرفتارکرنے کادعویٰ

منگل 9 اکتوبر 2018 21:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) جیکب آبادپولیس کا دومطلوب ملزمان کو گرفتارکرنے کادعویٰ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں پولیس کی جانب سے مختلف مقدمات میں مطلوب روپوش اوراشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈائون کے سلسلے میں گزشتہ روزایس ایچ اوسٹی ارصلاح خان پٹھان نے ایئر پورٹ تھانہ میں مختلف مقدمات میں مطلوب ایک ملزم محمدپنہل اوڈھو کو گرفتارکرلیاہے علاوہ ازیںسی آئی اے ٹھل کے انچارج پرویز ابڑونے اے سیکشن تھانہ ٹھل کی میں مطلوب اشتہاری روپوش ملزم عبدالغنی برڑوکو گرفتارکرنے کادعویٰ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں