جیکب آباد :ضلع میں قائم تین رورل ہیلتھ سینٹرز کی جولائی تا ستمبر سہ ماہی رپورٹ

بدھ 10 اکتوبر 2018 17:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) انٹیگریٹیڈ ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام ایک اجلاس جیکب آباد میں ہوا جس میں ضلع میں قائم تین رورل ہیلتھ سینٹرز کی جولائی تا ستمبر سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران 28425مریضوں کا چیک اپ، 6538 مریضوں کا فالوچیک اپ، 515 حاملہ خواتین کو ویکسین کا مکمل کورس، 650بچوں کو حفاظتی ٹیکے، 145زچگی کے کیسز، 5500 مریضوں کی لیبارٹریزٹیسٹ کی گئیں اس کے علاوہ دیگر صحت کی سہولیات فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انٹیگریٹیڈ ہیلتھ سروسز کے ضلع منیجر غلام مرتضی نوناری نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل انٹیگریٹیڈ ہیلتھ سروسز جیکب آباد کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ضلع منیجر غلام مرتضیٰ نوناری کی صدارت میں ہوا جس میں ضلع جیکب آباد کے تینوں رورل ہیلتھ سینٹرز کے عملے نے شرکت کی، اس موقع پر ضلع منیجر غلام مرتضیٰ نوناری اور میل آفیسر تہمینہ شاہ نے رورل ہیلتھ سینٹرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو مزید بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشش کریں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں