جیکب آباد، کالاباغ ڈیم اور غیر مقامیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 16 اکتوبر 2018 19:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) کالاباغ ڈیم اور غیر مقامیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے ضلعی دفترسے عبدالرزاق لاشاری ،نظام مستوئی اوردیگرکی قیادت میں کالاباغ ڈیم ،بنگالی ،برمی اورافغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف ایک زبردست احتجاجی جلوس نکالاگیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہرکے راستوں پر مارچ کیا اورپریس کلب کے سامنے دھرنا دے کربیٹھ گئے جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی رہنمائوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم سندھ دشمن منصوبہ ہے جوکسی صورت قبول نہیں غیر مقامی افراد کو شناختی کارڈ جاری کرکے سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے جسے کامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں