جیکب آباد:ایک لاکھ رشوت لینے کامعاملہ ،

بالا حکام نے آئی جی کی دی گئی انکوائری میں ایس ایچ او کو کلین چٹ دے دی

منگل 23 اکتوبر 2018 16:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) 50موبائل غائب کرنے اور ایک لاکھ رشوت لینے کامعاملہ بالا حکام نے آئی جی کی دی گئی انکوائری میں ایس ایچ او کو کلین چٹ دے دی تفصیلات کے مطابق دوہفتہ قبل شکارپورناکے کے قریب سول لائین پولیس نے کاروائی میں 150نان کسٹم پیڈ موبائل فون اورایک نوجوان کو گرفتارکیاتھا جس میں سے پولیس نے صرف 100موبائل فون کاروائی میں دکھائے اورگرفتارنوجوان کو ایک لاکھ روپے رشوت لے کر آزادکیا سوشل میڈیامیں خبروں پر آئی جی سندھ سید کلیم امام نے نوٹس لے کر ایس ایس پی جیکب آباد شوکت کھٹیان کو تفصیلی تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کاحکم دیاتھا معلوم ہواہے کہ بالاافسران نے ایس ایچ او کو تحقیقات میں کلین چٹ دے دی ہے جس کے بعد ایس ایچ او کی گئی بدعنوانی میں کاروائی سے بچ جانے کا دعویٰ کررہاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں